داکار میں بین الاقوامی تجارتی نمائش 16دسمبر سے شروع ہوگی

داکار میں بین الاقوامی تجارتی نمائش 16دسمبر سے شروع ہوگی

اسلام آباد (اے پی پی) سینیگال کے دارالحکومت داکار میں بین الاقوامی تجارتی نمائش 16دسمبر سے شروع ہوگی۔”داکار انٹرنیشنل ٹریڈ فئیر“ کے نام سے اس نمائش میں متعدد پاکستانی کمپنیوں اوربزنس کمیونٹی کی شرکت متوقع ہے۔ اس نمائش میں اشیائے خوراک،زراعت، ٹیکسٹائل ،رئیل اسٹیٹ، سول ورکس، ٹیلی مواصلات، براڈکاسٹنگ، پرنٹنگ،ٹرانسپورٹیشن، لاجسٹکس،بنکنگ سمیت درجنوں شعبوں کی مصنوعات کی نمائش ہوگی ۔ ٹریڈڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اس نمائش میں شرکت کیلئے ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے 81 ہزار جبکہ ٹیکسٹائل مصنوعات کی کمپنیوں کی کیلئے 67ہزار 500 روپے فیس مقرر کی ہے۔نمائش میں شرکت کیلئے درخواست دینے کی آخری تاریخ 2اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔