جہلم محکمہ مال کے پٹواریوں کی ہڑتال جاری

جہلم محکمہ مال کے پٹواریوں کی ہڑتال جاری

جہلم( چوہدری عابد محمود +عاطف بٹ)جہلم محکمہ مال کے پٹواریوں کی ہڑتال جاری ،سائلین زلیل و خوار ،حکومت پٹواریوں کے جائز مطالبات منظور کر کے عوام کو مزید خوار ہونے سے بچائے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و چےئرمین یونین کونسل ڈومیلی مرزا جمشید اشرف آف حیال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت پٹواریوں کی ہڑتال کا نوٹس لے اور انکے جائز مطالبات پورے کرے ،پٹواریوں کی ہڑتال کی وجہ سے ڈومیلی سمیت ضلع بھر کے عوام زلیل و خوار ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب کو نظر نہیں آ رہا ہے کہ پٹواریوں کی ہڑتال کی وجہ سے صوبہ بھر کے سائلین کس قدر مشکلات کا شکار ہیں ؟کہاں ہے خادم اعلیٰ پنجاب کی گڈ گورنس ؟کئی روز گزرنے کے باوجود صوبائی حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی جبکہ دوسری جانب شہری محکمہ مال کے دفتروں کے چکر لگانے پر مجبور ہیں ، مرزا جمشید اشرف نے مزید کہا کہ حکومتی بے حسی کی انتہاء ہے ، عوام کا کیا قصور ہے جو بیچارے پٹواریوں اور حکومت کے درمیان فٹبال بنے ہوئے ہیں اور روزانہ دور دراز کے علاقوں سے سفر کر کے زلیل و خوار ہو کر کام کروائے بغیر واپس لوٹ جاتے ہیں ،انہوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور خادم اعلیٰ سے مطالبہ ہے کہ اس سنگین مسئلے کی طرف توجہ دیکر اسے ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے ۔