نامعلوم کار چور سوزوکی کلٹس برنگ سفید چھوڑ کر بھاگ نکلے

نامعلوم کار چور سوزوکی کلٹس برنگ سفید چھوڑ کر بھاگ نکلے

جہلم( چوہدری عابد محمود +محمد وسیم قریشی)جہلم پولیس خواب خرگوش کے مزے لیتے رہی چوکیداروں نے سوزوکی کلٹس کار چوروں سے چھین لی ، علاقہ مکینوں کا چوکیداروں کو خراج تحسین ، تفصیلات کے مطابق بلال ٹاؤن میں چوکیدار کی خدمات سر انجام دینے والے جہانگیر خان اور طاہر خان نے مشکوک افراد کو دیکھ کر جب تعاقب کیا تو نامعلوم کار چور سوزوکی کلٹس نمبر 551LT برنگ سفید چھوڑ کر بھاگ نکلے جس کی اطلاع مقامی چوکیداروں نے تھانہ صدر میں دی جس پر پولیس تھانہ صدر نے لاوارث گاڑی کو اپنی تحویل میں لیکر تھانہ صدر منتقل کر دیا ہے ، آخری اطلاعات آنے تک گاڑی کے مالکان نے چوکیداروں یا پولیس سے رابطہ نہیں کیا۔سوزوکی کلٹس فی الحال تھانہ صدر جہلم میں موجود ہے شہریوں نے دونوں چوکیداروں جہانگیر خان اور طاہر خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے گاڑی کے مالک سے مطالبہ کیا ہے کہ چوکیداروں کو نقد انعام سے نوازہ جائے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔