سوہاوہ محلہ نئی آبادی کارہائشی 32سالہ نائیک طالب حسین پورئے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپر د خاک

سوہاوہ محلہ نئی آبادی کارہائشی 32سالہ نائیک طالب حسین پورئے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپر د خاک

سوہاوہ ( تحصیل رپورٹر) سوہاوہ کا ایک اور سپوت وطن کی مٹی پر قربان وانا میں شہید ہونے ولاسوہاوہ محلہ نئی آبادی کارہائشی 32سالہ نائیک طالب حسین پورئے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپر د خاک تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کاایک اور نوجوان سپوت طالب حسین دہشت گردوں سے مقابلے میں جام شہادت نوش کر گے شہید وانامیں آپریشن کے دوران شہید ہوئے گزشتہ روز شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی قبرستان نئی آبادی میں سپر د خاک کیا گیا شہید کی نماز جنازہ میں آرمی کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی جبکہ انہیں آرمی کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور افسران کی طرف سے پھولوں کی چادریں چھڑائیں شہید کے تین کم سن بیٹے ہیں جبکہ شہید اپنے والدین کااکلوتا بیٹا تھا۔اہل علاقہ کی ہر آنکھ آشکبار تھی اورشہید کوعوام کی طرف سے خراج عقیدت پیش کیاگیا