صرف ہفتے میں ایک بار یہ جاپانی نسخہ استعمال کریں اور عمر میں دس سال چھوٹے نظر آئیں

صرف ہفتے میں ایک بار یہ جاپانی نسخہ استعمال کریں اور عمر میں دس سال چھوٹے نظر آئیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ویسے تو عمر پر کنٹرول نہیں کیا جا سکتا ، ہر گزرتے دن کے ساتھ آپ کی عمر ڈھلتی جاتی ہے اور اس ڈھلتی عمر کے اثرات آپ کے چہرے اور جسم پر بھی نـظر آنے لگ جاتے ہیں۔ دنیا بھر کی خواتین نوجوان اور خوبصورت نظر آنے کیلئے طرح طرح کے ٹوٹکے استعمال کرتی ہیں مگر ہم یہاں آپ کو ایسا نسخہ بتانے جا رہے ہیں جسے استعمال کر کے آپ اپنی عمر سے دس سال کم نظر آئیں گی۔ یہ نسخہ جاپانی خواتین کا آزمودہ ہےاور اسی نسخے کو استعمال کر کے جاپانی خواتین اپنی عمر کا راز چھپانے میں کامیاب ہوتی ہیں۔جاپانکے اندر تقریباََ نصف صدی سے جاپانی خواتین یہ نسخہ استعمال کر رہی ہیں۔ اس نسخے کو بنانے کیلئے تین بڑے چمچ چاول، ایک بڑا چمچ شہد، ایک بڑا چمچ دودھ، چاولوں کو ابال لیں اور ان میں سے پانی الگ کر کے اس میں دودھ ملا دیں،اچھی طرح حل کرنے کے بعد اس میں شہد ڈال دیں، چہرے کو اچھی طرح صاف کرنے کے بعد اس کا مواد کا ماسک اپنے چہرے پر لگائیں،ماسک کو خشک ہونے کے بعد چہرے کو چاولوں والے پانی سے دھولیں، اس نسخے کو ہفتے میں ایک بار استعمال کرنے سے آپ کی جلد تروتازہ اور عمر10سال چھوٹی نظر آئےگی۔