مریخ کا سفر صرف10ہفتے میں ممکن ہے،چین کا دعویٰ

مریخ کا سفر صرف10ہفتے میں ممکن ہے،چین کا دعویٰ

بیجنگ (اے پی پی) چین کے خلائی تحقیقاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ چین کے ماہرین نے ایسا خلائی انجن تیار کیا ہے جس کا ناسا کئی عشروں سے صرف خواب ہی دیکھ رہا تھا۔چین کے خبررساں ادارے کے مطابق چین کے ماہرین نے ایسا خلائی انجن ”ایم ڈرائیو“ تیار کرلیا ہے جس کی مدد دے سے مریخ کا سفر صرف10ہفتے میں ممکن ہو سکے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایسا انجن ہے جس میں کوئی ایندھن خرچ نہیں ہوگا اور یہ شمسی توانائی سے اپنا سفر کرے گا ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایم ڈرائیو انجن نیوٹن کے تیسرے قانون کو غلط قرار دیگاجس کے مطابق ہر عمل کا زور دار رَدعمل ہوتا ہے۔ سائنسدانوں نے ”ایم ڈرائیو“ انجن کو جلد خلا میں بھیجنے کا اعلان بھی کر دیا ہے حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔