حافظ محمدشبیر کا برمنگھم پہنچنے پر شاندار استقبال

حافظ محمدشبیر کا برمنگھم پہنچنے پر شاندار استقبال

برمنگھم( نمائندہ خصوصی) پاکستان بزنس سنٹر کویت کے ڈائریکٹر جنرل حافظ محمد شبیر کذشتہ روز برطانیہ پہنچنے ،برمنگھم ائیر پورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا ،حافظ محمد شبیر کا استقبال کرنے والوں میں ڈاکٹر عبدالقیوم،محمد عرفان اسلامک ریلیف فنڈز برطانیہ،عبدالمنان بھٹی اسلامک ریلیف فنڈز برطانیہ،شفیق شاہ سابق لارڈ میئر برمنگھم ،طارق نذیر اور ان کے صاحبزادے شامل تھے ،انہوں نے حافظ محمد شبیر کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔یاد رہے حافظ محمدشبیرڈائریکٹر جنرل پاکستان بزنس سنٹر کویت اس دوران اپنے صاحبزادے جاسم شبیر کی تقریب تقسیم اسناد میں بھی شرکت کریں گے۔