غلام حیدر شیخ کے بھانجے انتقال پر دلی اظہار تعزیت

غلام حیدر شیخ کے بھانجے انتقال پر دلی اظہار تعزیت

غلام حیدر شیخ کے بھانجے انتقال پر دلی اظہار تعزیت
پیپلز پارٹی شہید بھٹو کویت کے صدر اور سینئر کالم نگار غلام حیدر شیخ کے بھانجے اسماعیل ناز بلوچ گذشتہ دنوں کراچی میں انتقال کرگئے ،انا للہ و انا الیہ راجعون پیپلزکلب کویت کے صدر سائیں نواز ، سینئر صحافی محمد عمر اور دوست احباب نے غلام حیدر شیخ سے دلی اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی ہے،مرحوم اسماعیل ناز بلوچ سپاف سندھ کے صدر اور پیپلز پارٹی کے بانی کارکنان میں شامل تھے ،انہوں نے پاکستان میں جمہوریت اور عوام کے حقوق کی بحالی کیلئے مشکل ترین حالات کا بڑی جرات مندی سے سامنا کیا ، احباب اور سیاسی کارکنوں میں اسماعیل ناز بلوچ کے انتقال کی خبر بڑے رنج و الم کے ساتھ سنی گئی اللہ تعالیٰ انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے آمین۔