حافظ محمد شبیر کی لندن میں نعیم عباسی نقشبندی بانی وچیئرمین اوورسیز پاکستانیز ویلفیئرکونسل سے خصوصی ملاقات

حافظ محمد شبیر کی لندن میں نعیم عباسی نقشبندی بانی وچیئرمین اوورسیز پاکستانیز ویلفیئرکونسل سے خصوصی ملاقات

حافظ محمد شبیر کی لندن میں نعیم عباسی نقشبندی بانی وچیئرمین اوورسیز پاکستانیز ویلفیئرکونسل سے خصوصی ملاقات
لندن( نمائندہ خصوصی) پاکستان بزنس سنٹر کویت کے ڈائریکٹر جنرل حافظ محمد شبیر نے ،جو اپنے صاحبزادے کی گریجویشن میں شرکت کیلئے ان دنوں انگلینڈ میں ہیںنے گذشتہ روز برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز سماجی و روحانی شخصیت نعیم عباسی نقشبندی بانی و چیئرمین اوورسیز پاکستانیز ویلفیئرکونسل ( OPWC) اور صدر اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل بزنس فورم ملک امیر کابل سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ نعیم عباس نقشبندی سے ملاقات میں برطانیہ اور کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ،خاص طور پر پاکستانیوں کیلئے کویتی ویزوں کی بندش اور کویت پاکستان روٹ پر پی آئی اے پروازوں کی بحالی جیسے مسائل پر غور کیا گیا ، انہوں نے کہا کہ وہ یہ مسائل پاکستان میں اعلیٰ حکام تک پہنچانے کیلئے ہر ممکن تعاون کو تیار ہیں، حافظ محمد شبیر نے نعیم عباسی نقشبندی اورملک امیر کابل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی بڑی محب وطن ہے اور دیار غیر میں وطن عزیز کا نام روشن کرنے کیلئے سرگرم ہے ، انہوں نے کویت میں پاکستانی مصنوعات اور پاکستان میں پیدا ہونے والی اشیاء کے فروغ کیلئے پاکستان بزنس سنٹر قائم کیا ہے۔ جس پر نعیم عباسی نقشبندی بانی و چیئرمین اوورسیز پاکستانیز ویلفیئرکونسل نے حافظ محمدشبیر کی پاکستانی کمیونٹی کیلئے خدمات کو سراہا اور مشترکہ طور پر کویت میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل جیسے ویزوں کا ایشو اور پی آئی اے کا مسئلہ ہے حل کروانے کیلئے اپنی خدمات پیش کرنے کی یقین دہانی کروائی۔اسکے علاوہ نعیم عباسی نقشبندی نے کہا کہ موجودہ حکومت تارکین وطن کو ووٹ کا حق بھی دے انہوں نے کہا کہ ہا¶س آف لارڈ کے ممبران، درجنوں میئرز اور تقریبا 400سے زائد کونسلرز برطانوی سول سروسز سمیت دیگر ادارو ں میں اوورسیز پاکستانیز کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک روا نہ رکھا گیا ہے مگر دھرتی ماں یعنی اپنے ملک پاکستان میں تارکین وطن کیساتھ اس امتیازی سلوک کی کوئی ٹھوس وجہ کا ادراک نہ ہوسکا۔ جس پر حافظ محمدشبیر نے نعیم عباسی نقشبندی کا شکریہ ادا کیا اور اوورسیزپاکستانیز ویلفیئرکونسل کے پلیٹ فارم سے پاکستانی کمیونٹی کی خدمات پر نعیم عباسی نقشبندی کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔