حافظ محمد شبیر کا ہائی ویکمب مئیر پارلر کا دورہ 

حافظ محمد شبیر کا ہائی ویکمب مئیر پارلر کا دورہ 

حافظ محمد شبیر کا ہائی ویکمب مئیر پارلر کا دورہ 
مئیر آف ہائی ویکمب اور پاکستانی ،کشمیری کونسلرز فورم ساؤتھ آف انگلینڈ کے چیف کوآرڈینیٹر   کونسلر مزمل حسین چوہدری کی دعوت پر کویت کی ممتاز سماجی ،کاروباری و روحانی شخصیت حافظ محمد شبیر کا ہائی ویکمب  میئر پارلر کا دورہ۔ 


حافظ محمد شبیر،   چئیرمین OPWC او پی ڈبلیو سی نعیم نقشبندی کے ہمراہ جب ہائی ویکمب مئیر پارلر پہنچے تو مئیر مزمل حسین، صدرOPWC او پی ڈبلیو سی عابد حسین۔ سنئیر نائب صدر OPWC او پی ڈبلیو سی آفتاب حسین۔ جنرل سیکریٹری OPWC او پی ڈبلیو سی چوہدری ایوب۔ سابق مئیر کونسلر ضیاء احمد ،ساجد یعقوب و دیگر کمیونٹی راہنماؤں نے انکا بڑی گرمجوشی سے استقبال کیا۔ 

میئر مزمل حسین نے  ہائی ویکمب  ٹاؤن کی تاریخ اور تارکین وطن کو برطانیہ اور پاکستان میں درپیش کمیونٹی مسائل کے حوالے تبادلہ خیال کیا۔ 

اس موقع پر او پی ڈبلیو سی کے مرکزی صدر حاجی عابد حسین۔ سنئیر ناب صدر آفتاب حسین ، نائب صدر پاکستان کشمیر کونسلرز فورم ساؤتھ آف انگلینڈ اور سابق مئیر کونسلر ضیااحمد۔ جوائنٹ سیکریٹری  چوہدری طارق اور یعقوب ساجد بھی موجود تھے۔ 

 چئیرمین او پی ڈبلیو سی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی و کشمیری کونسلرز فورم کو متحرک کر کے برطانیہ اور پاکستان میں اس پلیٹ فارم کے زریعے تارکین وطن کےلئے بے پناہ سہولتیں اوف آسانیاں پیدا کیں جا سکتی ہیں۔ 
حکومت پاکستان تارکین وطن کو ووٹ کیساتھ ساتھ قومی و صوبائی اسمبلیوں میں الیکشن میں حصہ لینے کا بھی حق دے تاکہ اوورسیز کمیونٹی مزید بہتر انداز میں اپنے ملک میں سرمایہ کاری کر سکے اور تارکین وطن کا اداروں پر اعتماد بحال ہو۔ 

حافظ محمد شبیر نے شرکاء کو مڈل ایسٹ میں کمیونٹی کو درپیش مسائل اور انکے حل کے حوالے سے انکی جانب سے اٹھائے جانیوالے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ اور کمیونٹی کے مابین اتحاد کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔  

مئیر آف ہائی ویکمب مزمل حسین نے حافظ محمد شبیر کی خلیجی ممالک میں بالخصوص کویت میں سماجی و بزنس کمیونٹی کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں مئیرل ایوارڈ  سے بھی نوازا۔