حافظ محمدشبیر کی خالد محمود سیکرٹری جنرل پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سے خصوصی ملاقات

حافظ محمدشبیر کی خالد محمود سیکرٹری جنرل پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سے خصوصی ملاقات


حافظ محمدشبیر کی خالد محمود سیکرٹری جنرل پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سے خصوصی ملاقات
کویت (نمائندہ خصوصی) خالد محمود سیکرٹری جنرل پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن، صدر پاکستان باکسنگ فیڈریشن،ممبر او سی اے فنانس کمپنی اور پاکستان بزنس سنٹر کویت کے ڈائریکٹر جنرل حافظ محمد شبیر کے درمیان گذشتہ روز کویت ائیرپورٹ پر الوداعی ملاقات بڑی مفید اور خوش گوار ماحول میں ہوئی۔ اس موقعہ پر کویت میں کبڈی کے فروغ کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔حافظ محمد شبیر ڈائریکٹر جنرل پاکستان بزنس سنٹر کویت نے بیرون ممالک میں پاکستان ٹوورازم کیلئے اپنی تحریر کردہ کتاب بھی معزز مہمان کو پیش کی۔حافظ محمدشبیر ڈائریکٹر جنرل پاکستان بزنس سنٹر کویت اور خالد محمود کے درمیان پاکستان میں سپورٹس سمیت ٹورازم کے فروغ کے حوالہ سے بات چیت ہوئی ۔حافظ محمد شبیر نے کہا کہ وہ ٹورازم سے متعلقہ مزید کتب بھی فراہم کر سکتے ہیں۔ خالد محمود سیکرٹری جنرل پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو الحافظ گروپ آف کمپنیز کی طرف سے ایک تحائف بھی پیش کیا گیا ۔ خالد محمود نے بھی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی حافظ محمدشبیرڈائریکٹر جنرل پاکستان بزنس سنٹر کویت کوبھی تحائف پیش کئے جس میں پاکستان کا پرچم، ٹی شرٹس وغیرہ تھیں۔اس طرح بڑے خوشگوار ماحول میں یہ ملاقات اختتام پذیر ہوئی۔