وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے گورنر سندھ محمد زبیر کی ملاقات

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے گورنر سندھ محمد زبیر کی ملاقات

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے گورنر سندھ محمد زبیر نے جمعرات کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ گورنر سندھ نے وزیراعظم کو کراچی پیکج سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت بارے آگاہ کیا جنہیں وفاقی حکومت فنڈ کر رہی ہے۔ وزیراعظم کو سندھ کی یونیورسٹیز سے متعلق معاملات بارے بھی بریف کیا گیا۔