پاکستان بمقابلہ سری لنکا پہلا ٹیسٹ، پہلے روز کا اختتام

پاکستان بمقابلہ سری لنکا پہلا ٹیسٹ، پہلے روز کا اختتام

ابوظہبی(نیوزڈیسک) ابوظہبی ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے پاکستان کیخلاف 4وکٹیں کھو کر 227رنز سکورکرلیے ہیں ۔دو ٹیسٹ میچز کی سیریزکے پہلے مقابلے میں سری لنکا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تو مہمان ٹیم کے اوپنرز نے انتہائی محتاط انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا،34کے مجموعی سکور پر پاکستان کو پہلی کامیابی ملی جب حسن علی نے کوشل سلوا کو 12کے انفرادی سکور پر کلین بولڈ کیا،لیگ سپنر یاسر شاہ نے لاہیرو تھریمانے کھاتہ کھولنے کا موقع دیئے بغیر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے پاکستان کو دوسری کامیابی دلائی ۔کھانے کے وقفے سے قبل آخری اوورمیں یاسر شاہ نے کوشل مینڈس کو سرفراز احمد کے ہاتھوں آؤٹ کروا کر پاکستان کو تیسری کامیابی دلائی ۔ اس موقع پر کارونارتنے نے کپتان چندیمل کے ساتھ ملکر چوتھی وکٹ کے لیے سنچری کی شراکت داری قائم کی اور 93کے انفرادی سکورپر کارونارتنے رن آؤٹ ہوکر پوویلین جابیٹھے۔‎