ہمارے بارے میں

سماد نیوزکا باقاعدہ آغاز نومبر2016 ءمیں ہوا۔ اس کے سربراہ جناب زبیر خان صاحب ہیں۔ اس ویب سائیٹ کے علاوہ سماد نیوز کا ایک میگزین بھی ہے جو ہر ماہ شائع کیا جاتا ہے۔ سماد نیوز کی ٹیم نے بڑی محنت اور جدت سے اس ویب سائیٹ کو بنایا اور کامیابی سے چلایا ہے۔ دُنیا میں موجود اُردو زبان بولنے والوں کے لئے سماد نیوز نے اہم کردار ادا کیا ہے۔سماد نیوز انٹرنیٹ پر اُردو کی پہچان ہے۔ جبکہ سماد نیوز کواُردو ادب اور صحافت میں ایک نمایاں مقام حاصل ہے۔سماد نیوز نے اپنی تازہ خبروں ،مضامین، کالمز،سائنس و ٹیکنالوجی، دلچسپ و عجیب، صحت ، کھیل، تعلیم، کاروباراور دیگر سرکاری/نیم سرکاری تقریبات کا کام ایمانداری سے سرانجام دیاہے۔ یہی وجہ ہے کہ دیگر اخبارات کی آن لائن موجودگی کے باوجود سمادنیوز پاکستانی صحافت میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ، او ربین الاقوامی انٹرنیٹ صحافت میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔ ۔

اُردو ادب کی ترویج اور ترقی میں سمادنیوز کا کردارانتہائی اہم ہے، سمادنیوز نے روز اول سے نئے اور پرانے ادیبوں اور شاعروں کو برابر پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔ اور بغیر کسی تفریق کے معیاری ادب کو شائع کیا ہے۔ جس سے ہزاروں نئے لکھاریوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے، اور اُردو ادب کو نئے اور معیاری شاعراور ادیب میسرہوئے ہیں۔ اسکے علاوہ معیاری ادب پڑھنے والوں کو بھی تسکین میسر ہوئی ہے۔ سمادنیوز انتظامیہ اُردو کی خدمت اور ترویج میں دن رات مصروف ہے۔ اگر آپ سمادنیوز پر کسی خامی کو دیکھیں تو ہمیں ضرور اطلاع دیں۔ ہم پوری کوشش کریں گے کہ اس خامی کو دور کیا جا سکے۔ا سکے علاوہ آپ کی قیمتی رائے اور تجاویز سمادنیوز کو بہتر سے بہترین بنانے میں اہم کردار ادا کر تی ہیں۔ ہمیں اپنی آراءاور تجاویز سے ضرورآگاہ کیجئے۔۔